آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے حواے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0
13

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آنے والے وقت میں پاکستان کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آوٹ لک 2019 جاری کیا جس کے مطابق پاکستان میں اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی آئی گی۔ رواں مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 2.9 فیصد رہے گی جب کہ آئندہ سال شرح نمو کم ہوکر 2.8 فیصد رہ جائے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2019 کے بعد پاکستان کی شرح نمو 2.7 تک سکڑ سکتی ہے جبکہ ملک میں مصنوعات کی کھپت میں کمی ہوگی اور آئندہ برسوں میں پاکستان کے اندر بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے عالمی بینک بھی اپنی رپورٹ میں کہہ چکا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ بتدریج ہورہا ہے تاہم رواں مالی سال سروسز سیکٹر کی نمو میں 4.4 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here