آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی چھٹی پوزیشن

0
19

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک روزہ کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔

ایک روزہ کرکٹ کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی عالمی درجہ بندی کا اعلان کیا جس میں انگلینڈ 123 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستورسرفہرست ہے، بھارت 120 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جبکہ نیوزی لینڈ نے 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر اپنی جگہ بنائی۔

حالیہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں بھارت کو شکست دے کر آسٹریلیا نے 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ قومی کرکٹ ٹیم نے 102 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک روزہ کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی میں چھٹی پوزیشن پر جگہ بنا سکی۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ کی تفصیلات کے لیئے اس لنک پر کلک کریں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک روزہ کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی میں بنگلادیش نے ساتویں، سری لنکا نے آٹھویں، ویسٹ انڈیز نے نویں جبکہ افغانستان نے دسویں پوزیشن حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here