آج اگر باہر ہوتا تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا، نواز شریف

0
15

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر آج باہر ہوتا اور طیارہ اڑانا ہوتا، تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔اس موقع پر نواز شریف نے لاہورمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ لاہورکچرے کا ڈھیر بن گیا ہے اور لوگ شہباز شریف کو یاد کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں ہے۔اگر آج باہر ہوتا اور طیارہ اڑانا ہوتا تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا۔

اس کے علاوہ ملاقات کے دوران لیگی کارکن نے نواز شریف کی تعریف پر مشتمل شعر سناتے ہوئے کہا کہ جب زمیں بھر کے شراروں سے الجھتا ہے کوئی، بحر ظلمات کے دھاروں سے الجھتا ہے کوئی، ظلم کے راج دلاروں سے الجھتا ہے کوئی، ایسے جی دار کو نواز شریف کہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here