آج کا پاکستان یکسر تبدیل ہوچکا ہے، وزیراعظم عمران خان

0
19

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

اسلام آباد سمٹ میں شرکت کرنے والے 25 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 سے زائد مندوبین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمینٹ ہارون شریف، معاونین خصوصی نعیم الحق اور افتخار درانی بھی شامل تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان پرُامن، ابھرتے سماجی ومعاشی مواقع سے بھرپور ہے۔ یہ حکومت کی سرمایہ کاردوست پالیسیوں اورسہولیات میں بہتری کا مظہر ہے کہ معروف بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ آج کا پاکستان یکسر تبدیل ہوچکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے منافع بخش کاروبارکےمواقع پر یقین رکھتی ہے۔ اسلام آباد سمٹ کا انعقاد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان پراعتماد کا مظہرہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، اور کاروباری برادری کے منافع بنانے سے کاروباری عمل میں تیزی آئے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here