آرمی چیف کا لاہورکی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام

0
45

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لاہورکی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے ملازمت فراہم کردی۔

الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد لاہورکی باہمت بیٹی فجرکا پاکستان کی بھلائی اور انصاف سے متعلق پیغام وائرل ہوا تھا۔ اپنے پیغام میں فجرنے روتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی بھلائی کے لیے ووٹ ڈالنے آئی ہے، یہاں انصاف نہیں ملتا، میں نے بہت ساری جگہ نوکری کے لیے کوشش کی لیکن کہیں سے بھی جواب نہیں آیا۔

آرمی چیف نے باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے فوج کے زیرانتظام نوکری دے دی ہے جب کہ فجرکومزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ فجرجیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اورہمت کا نشان ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here