آصف زرداری نے حکومت گرانے کے لیئے میڈیا کی مدد مانگ لی

0
18

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم صحافیوں کی مشکلات میں ان کے ساتھ ہیں،حکومت گرانے میں میڈیا ہمارا ساتھ دے۔

مسئلہ کشمیر سے متعلق اسلام آبادمیں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔اے پی سی سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی معاملات پر سیاسی جماعتوں کی مختلف پوزیشن ہو سکتی ہے مگر مسئلہ کشمیر میں تمام پاکستانی ایک ہی موئقف پر ہیں۔ کشمیر ہمارے خون میں ہے۔ ہم کشمیر سے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ صرف پاکستان کی حکومت ہی نہیں، پورا پاکستان مسئلہ کشمیر پر ایک ہے۔پاکستان نے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر آواز بلند کی ہے۔بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے، مسئلہ کشمیر پر بات کی۔بلاول اور آصفہ بھی اس مسئلے کی سنگینی سے واقف ہیں اور اس پر آواز اٹھاتے ہیں۔ہم کشمیر کو کبھی نہیں بھولیں گے۔

مزید آصف زرداری نے کہا کہ کشمیر کاز کو سب سے زیادہ نقصان آمریت کے دور میں پہنچا۔تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کاز پر ایک ہیں۔ انشااللہ اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد ہوتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ میڈیا ہمارے ساتھ حکومت گرانے کے لیئے کندھا ملائے،ہم آپ کے ساتھ ملائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here