ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف وزیراعظم نے کارروائی کا حکم دے دیا

0
11

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ادویات کی قینتوں کو 72 گھنٹوں میں پرانی سطح پر واپس لانے کا حکم دے دیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کارروائی کی ہدایت کردی۔ جبکہ 72 گھنٹوں میں ادویات کی قیمتوں کو پرانی سطح پر واپس لایا جانے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوامی خدمت کے منصوبوں میں مکمل طور پر سہولت فراہم کی جائے اور نئی ترقیاتی اسکیمیں بھی ایک ماہ میں لے لی جائیں۔

یاد رہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے دواؤں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک من مانا اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here