اسلامی فوجی اتحاد میں پاکستان اہم کردار ادا کرنے کے لیئے تیار

0
20

سعودی حکومت کے زیر اہتمام اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی میں پاکستان اہم کردار ادا کرنے کے لیئے تیار ہے۔

اعلیٰ حکومتی اہلکار کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کا دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔گزشتہ روز جنرل(ر)راحیل شریف نے وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اہم ملاقاتیں کی۔

اطلاعات کے مطابق راحیل شریف اسلامی اتحاد کے حوالے سے سعودی حکام کا اہم پیغام لائے ہیں اور اس بارے میں سعودی ولی عہد کے دو روزہ دورہ پاکستان میں بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے زیر اہتمام اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی میں پاکستان اہم کردار ادا کرنے کے لیئے تیار ہے تاہم ایران اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here