اسلام آباد کا رمانٹیک موسم انجوائے کریں گے اور اپنا کام بھی کریں گے،شہباز شریف

0
12

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا موسم رمانٹیک ہے، اسے انجوائے کریں گے اور کام بھی کریں گے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔دوران اجلاس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ارکان نے سپلیمنٹری گرانٹس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمینٹ کی منظوری کے بغیر ہی مختص کردیئے جاتے ہیں۔جس پر چیئرمین پی اے سی شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیں گے۔چیئرمین پی اے سی نے وزارت خزانہ سے 2ہفتوں میں تفصیلی جوا ب طلب کرلیا۔

چیئرمین پی اے سی شہباز شریف نے کہا کہ مرکزی پی اے سی صرف 5کروڑ سے زائد کے آڈٹ اعتراضات کو دیکھے گی جبکہ 5کروڑ سے کم کے آڈٹ اعتراضات پیراز ذیلی کمیٹی دیکھے گی۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا اپنی صحت کے حوالے سے کہنا تھا کہ میری صحت بہتر ہے۔ کمر درد چل رہا ہے، علاج ہورہا ہے اللہ تعالی خیر کرے گا۔ڈاکٹرز فزیو تھراپی اور ایکسرسائز کرنے کا کہ رہے ہیں۔

شہباز شریف نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ارکان سے کہا کہ اسلام آباد کا موسم رمانٹیک ہے، اسے انجوائے کریں گے اور کام بھی کریں گے۔شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے کے سوال کا جواب دینے سے چیئرمین پی اے سی نے گریز کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here