ہسپتال میں بھی قیدی جیسی صورتحال ہوتی ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف

0
15

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ جیل میں بھی قید ہوں اور ہسپتال میں بھی قیدی جیسی صورتحال ہوتی ہے۔

مریم نواز شریف سمیت اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم جیل میں لاہور کے خوشگوار موسم کی مناصبت سے اچھے موڈ میں نظر آئے جبکہ ان کا مورال بھی بلند ہے۔اس موقع پر نواز شریف نے میاں محمد بخش کا کلام بھی سنا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ میری عدم موجودگی میں آپ پارلیمینٹ کے اندر اور باہر عوام کے لیئے بھر پور آواز اٹھاتے رہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا حوصلہ بلند ہے اور میں جلد عوام کے درمیان ہونگا۔

نواز شریف نے ہسپتال اور طبی سہولیات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جیل میں بھی قید ہوں اور ہسپتال میں بھی قیدی جیسی صورتحال ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here