امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر یوربا لنڈا میں طیارے کو حادثہ، 2افراد جاں بحق

0
12

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر یوربا لنڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چھوٹا طیارہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر یوربا لنڈا میں گر کر تباہ ہوگیا۔جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارہ رہائیشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے دو گھروں میں بھی آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ کو بھجادیا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سیسنا فور ون فور اے میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا۔

جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے تحقیقا کا آغاز کردیا گیا ہے۔جبکہ ابتدائی طور پر جہاز کو پیش آنے والے حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here