این آر او کون مانگ رہا ہے بتایا جائے، پی پی رہنما خورشید شاہ

0
17

پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ این آر او کون مانگ رہا ہے بتایا جائے۔ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں پارلیمینٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جہاں ان کا پی ٹی آئی رہنما علیم خان کی نیب کی جانب سے گرفتاری پر کہنا تھا کہ نیب کی یہ کارروائی دکھاوے سمیت احتساب کے عمل کو بظاہر بیلنس کرنے کی کوشش نظر آتی ہے۔آگے جاکر بہت ساری چیزیں سامنے آئیں گی۔لاہور میں الیکشن پر کتنے پیسے خرچ ہوئے، علیم خان سے پو چھا جا نا چاہیئے۔اس پر بھی سوال ہونا چاہیئے کہ علیم خان کو پی ٹی آئی کا اے ٹی ایم کہا جاتا ہے۔

خورشید شاہ نے بتایا کہ حکومت نے کہا تھا نیب قوانین میں تبدیلی کے لیئے، ہم نے کہا آئیں بیٹھ جاتے ہیں۔ اگر آئین کو مد نظر رکھتے ہوئے کہیں تبدیلی ہونا ہے تو کرلیتے ہیں۔تاہم احتساب کا عمل بلا امتیاز ہوتے نظر نہیں آرہا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں۔پارلیمینٹ اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔بتایا جائے کہ این آر او کون مانگ رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here