بالاکوٹ کارروائی ووٹرز کو لبھانے کے لیئے کی گئی، سابق سربراہ بھارتی بحریہ کا انکشاف

0
10

بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ رام داس نے کہا ہے کہ بالاکوٹ کارروائی نرندر مودی اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازش ہے جو کہ ووٹرز کو لبھانے کے لیئے رچائی گئی۔

ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عالمی میڈیا کے بعد اب خود بھارتیوں نے بھی اپنے وزیراعظم نرندر مودی اور حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا چہرہ بے نقاب کرنا شروع کردیا ہے۔سابق فوجی افسران بھی مودی کو آڑے ہاتھوں لینے لگے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نرندر مودی کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل رام داس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ ڈالا۔ خط میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج ہمیشہ سے غیر سیاسی اور سیاسی اقدار کی حامل رہی ہے۔لیکن حالیہ واقعات کت دوران فوج کے سیاسی استعمال سے فوج میں ہندو انتہا پسندی پھیلنےکا خدشہ ہے۔

ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے کہا کہ صرف سیاسی فائدے کے لیئے پاکستان میں کارروائی کی گئی۔ بالاکوٹ کی فضائی کارروائی فوج کے اقدار کے خلاف ہے۔بھارتی فضائیہ کا غلط استعمال کیا گیا تھا۔رام داس نے انکشاف کیا کہ بالاکوٹ کی کارروائی ووٹرز کو لبھانے کے لیئے کی گئی۔

فوج کا سیاسی فائدہ اٹھانے کے عمل کو روکنے کے لیئے ایڈمرل رٹائرڈ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جس سے کوئی سیاسی جماعت جنگجو والا پیغام یا جنگ پر بغلیں بجانے کا جام نہ کرے ورنہ یہ آگ سب کو جلا دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here