بذات خود غربت کے خلاف جہاد کی نگرانی کروں گا، وزیراعظم

0
16

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بی جے پی کا جھوٹے دعووں کے ذریعے جنگ کا ماحول بنا کر انتخابات جیتنےکی سازش بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے فیڈرل اور صوبائی نمائندگان کو اپنے علاقوں میں موجود پناہ گاہوں کا دورہ کرنا چاہیئے اور پناہ گاہوں میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھانا چاہیئے۔ اس اقدام سے ہمارے نمائندگان کو احساس ہوگا کہ ہمارے معاشرے کے سب سے نچلے درجے کا افراد کے مسائل کیا ہیں اور آنے والے مہینوں میں ، میں بذات خود غربت کے خلاف اس جہاد کی نگرانی کروں گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنگ کا ماحول بناکر انتخابات جیتنے کی کوشش کی اور پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کے جھوٹے دعوے کیے گئے لیکن یہ سازش بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے، سچائی کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here