بطور وزیراعلیٰ ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی،اپنا خرچہ خود اٹھایا، شہباز شریف

0
19

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے حکومت نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دارعمران خان نیازی ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف کی 5 سال قبل اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، اس کے علاوہ وہ بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریض بھی ہیں۔ جیل میں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں، حکومت نواز شریف کی صحت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی اور حکومت بدترین غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے۔اگر نوازشریف کو کچھ ہوا تو تمام ذمہ داری عمران خان نیازی پر ہوگی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلی کے لئے جو مراعات منظور کی ہیں، وہ سمجھ سے باہر ہیں۔ اپنی وزارت اعلیٰ کے 10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی، میں نے نہ تو سرکاری مراعات لیں اور نا ہی سرکاری دورے کئے، اپنا خرچہ خود اٹھایا، بطور وزیراعلیٰ علاج کے لیے کسی قسم کی سرکاری مراعات نہیں لی تھیں اور طبی اخراجات اپنی جیب سے ادا کیے تھے۔ 10 سال اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتا رہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here