بلاول بھٹو زرداری سے صلح کرلی: شیخ رشید

0
16

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صلح ہوگئی ہے، میں نے اسے معاف کردیا، تاہم شریف برادران کو نشانے پر رکھتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پتھری کوئی بڑی بیماری نہیں، لال حویلی میں دم سے پتھری نکلتی ہے۔ سادگی اور بچت کی باتیں کرنے والے وزیر ریلوے 18 گاڑیوں کے شاہانہ پروٹوکول کے ہمراہ چیمبر آف کامرس روانہ ہوئے۔

 فیصل آباد آمد پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفت گو میں کہنا تھا کہ میری بلاول بھٹو کے ساتھ صلح ہوگئی ہے اور میں نے اسے معاف کردیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کا علاج لال حویلی میں ہوسکتا ہے، وزیراعظم عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں، ملکی معیشت جلد بہتر ہوگی۔ وزارت سے متعلق مختلف پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام کو درست کرنے کے لئے دورہ کرنے نکلا ہوں،اللہ کو منظور ہوا تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، مضبوط دفاع کیلئے مستحکم معیشت ضروری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ریلوے کے 35ارب پینشن اور21 ارب تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں، محکمے کو مضبوط بنانے کیلئے پوری کوششیں جاری ہیں، 23مارچ کو وی وی آئی پی ٹرین ’’جناح‘‘ چلائی جائے گی، جب کہ فیصل آباد چیمبر کو کنٹینر ٹرین دینے کیلئے تیار ہیں۔ تنقید کرنے والے یہ نہیں سوچ رہے کہ ہمیں لوٹا ہوا پاکستان دیا گیا، عوام کو بجلی اور گیس میں مار آصف زرداری اور نواز شریف کی وجہ سے پڑی ہے، کئی لوگ امریکی صدر کے پاس جاتے تو کاغذ پر لکھا پاس رکھتے تھے، عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ان کی پالیسیوں کو عالمی دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے۔ 2019 میں عمران خان قوم کو مشکلات سے نکال لیں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کی کئی کئی سال ضمانت نہیں ہوتی، پاکستان میں بڑے آدمی کو گرفتار نہیں کیا جاتا، اقتدار ختم ہونے کے بعد یہ بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں، یہ پکڑے جائیں تو مُردوں کی طرح گر جاتے ہیں، بڑے چوروں کو آئین و قانون کے شکنجے میں لانا چاہیے، اگر ایسا ہی کرنا ہے تو پھر چھوٹے چوروں کو بھی رہا کیا جائے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسپیکر روزانہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیتے ہیں، مجھے پتہ ہے کہ پروڈکشن آرڈر کیوں جاری کیا جاتا ہے، اس معاملے پر عمران خان کی دوستی کی وجہ سے چپ ہوں، جس دن بول پڑا بات دور تک جائے گی۔ضرور پڑھیں: ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات یقینی بنانے کیلئے نیا نظام متعارف کرایا جارہا ہے

اس سے قبل شیخوپورہ ریلوے اسٹیشن پر مختصر خطاب کے دوران شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ صلح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نا ڈیل ہوگی اور نا ہی ڈھیل ہو گی، عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔ کچھ کہتا ہوں تو اپنے الفاظ واپس نہیں لیتا۔ مضبوط دفاع کے لیے مستحکم معیشت ضروری ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گبھرائیں نہیں، انشااللہ سیاسی مخالفین سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی، عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔

شیخ رشید نے یومِ یکجہتی کشمیر پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتےہیں، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا، حکومت مقبوضہ کشمیر کا معاملہ ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھاتی رہے گی، وہ دن دور نہیں جب کشمیری آزاد فضاؤں میں سانس لیں گے۔

  وزیراعظم عمران خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ عمران خان کی پالیسیوں کو بزنس مین نے اہمیت دی، عوام نے بھی وزیراعظم  کے فیصلوں کو سراہا ہے۔ضرور پڑھیں: پری نرسری سے ساتویں تک کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ ، نتائج کیلئے ضابطے جاری

   شیخ رشید کی فیصل آباد آمد سے قبل صفائی ستھرائی کیلئے ریلوے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں۔ ملازمین نے راتوں رات ریلوے اسٹیشن کی حالت بدل دی ۔ جھاڑو پوچے کے علاوہ  دیواروں کو بھی رنگ کیا گیا۔ بعد ازاں سادگی کی باتیں کرنے والے وزیر ریلوے شاہانہ 18 گاڑیوں کے پروٹوکول کے ہمراہ فیصل آباد پہنچے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here