بلاول بھٹو نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ دہرا دیا

0
26

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ایک بار پھر دہرا دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور اپوزیشن رہنما بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے مجھے قتل کی دھمکیوں، نیب نوٹسز اور ملک دشمن قرار دیکر اس کا جواب دیا، تاہم ان میں سے کوئی بھی ہتھکنڈا مجھے اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹاسکتا۔

پی پی چیئرمین نے ایک بار پھر مشترکہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے اور کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن انتہا پسندی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کو سنجیدہ کوشش سمجھے تو پھر ان کالعدم تنظیموں کو استثنی دینے کا وعدہ کرنے والے وزرا کو برطرف کرنا ہوگا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابی مہم میں کالعدم تنظیموں کی حمایت حاصل کرنیوالوں کو برطرف کیا جائے، کابینہ میں ان وزرا کی موجودگی تک حکومتی دعوؤں کو کوئی بھی سنجیدہ نہیں لے گا، ان تنظیموں کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کرنے والے اور ان کے تربیتی کیمپوں کی حمایت کرنے والوں کو وفاقی کابینہ سے نکالنا ہوگا۔

اس موقع پر بلاول نے شیخ رشید کی دفاع پاکستان کانفرنس کے جلسے سے خطاب اور اسد عمر کی انصار الامہ کے رہنما مولانا فضل الرحمن خلیل سے ملاقات کی ویڈیو و تصاویر بھی شیئر کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here