بلاول کو سمجھا رہا ہوں بازآجاؤ آصف زرداری سٹے باز ہے، شیخ رشید

0
5

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ضمانتیں کرانے والے ڈاکوئوں اور لٹیروں نے قبرستان کو بھی بخشا،مردوں کے نام پر ملک سے باہر اربوں روپے بھیجے گئے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کا محکمہ اپنے افسران اور مزدوروں کی محنت سے آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان ریلوے نے چھ ماہ میں ترقی کی ہے، ریلوے میں 10 ہزار آسامیاں پیدا کی جارہی ہیں، ہم اپنی فریٹ ٹرینیں اسی ملک میں ہی بناسکتے ہیں، ہمارے پاس ساری ٹیکنالوجی موجود ہے لیکن ہم پھر بھی پیچھے رہ گئے ہیں اگلا مشن ہے کہ پاکستان کچھ امپورٹ نہ کرے کیونکہ جب چیزیں درآمد کی جاتی ہیں تو اس میں کرپشن اور کمیشن ہوتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لٹیروں نے ملک کو لوٹا اور عوام کو گیس کے اضافی بل دینے پڑ رہے ہیں۔ آج وہ چور ، ڈاکو اور لٹیرے جو ضمانتیں کراتے پھر رہے ہیں، انہوں نے تو قبرستان کو بھی نہیں بخشا، مردوں کےنام پر اربوں روپے ملک سے باہر بھیجے ۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ڈر ہے کہ بلاول تھانے میں میری شکایت داخل کرے گا کہ میں نے اس کے کپڑے پھاڑے ہیں، لوگ کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، اس لئے بلاول کو معاف کیا، اگر وہ بچ کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ سیاست میں مارا جائے گا۔ آصف زرداری نے بلاول کو آگے کیا ہوا ہے، بلاول کو سمجھا رہا ہوں بازآجاؤ آصف زرداری سٹے باز ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here