بلوچستان میں لیویز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوگئے

0
14

زیارت کی تحصیل سنجاوی کے علاقے لال کٹائی میں لیویز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں نامعلوم افراد کی جانب سے لال کٹائی کے مقام پر لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان میں سے 6 اہلکار جانبر نہ ہوسکے جب کہ متعدد زخمی کی حالت اب بھی تشیوشناک بتائی جارہی ہے۔

حملے کے بعد لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ہے جہاں علاقہ کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر قادر بخش پرکانی نے حملے میں 6 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لیویز اہلکاروں پر حملہ رات گئے کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here