بلی کو گاڑی تلے کچلنے پر مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری

0
22

شہری کی درخواست پر بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف عدالت نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں شہری فائق جاگیرانی کی جانب سے بلی کو گاڑی تلے کچلنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست میں شہری فائق جاگیرانی نے موئقف اختیار کیا کہ بلی خاتون کی گاڑی تلے آکر زخمی ہوئی اور اس کے بعد ہلاک ہوگئی۔

فائق جاگیرانی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بے زبان جانوروں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔پولیس اور عدالت، جانوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے اور اقدامات کرے۔

بلی کے کچلے جانے کا واقعہ یکم فروری کے روز کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز 8کے درکشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا۔موقع پر موجود شہری فائق جاگیرانی نے پہلے خاتون سے بلی کے علاج کرانے کا مطالبہ کیا۔علاج سے انکار پر شہری نے پولیس کی مدد لی مگر پولیس نے بلی کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔جس کے بعد شہری نے عدالت سے رجوع کیا۔

مقامی عدالت نے شہری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بلی کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here