بچوں پر تشدد اور زیادتی کی روک تھام کے لیئے آگاہی مہم شروع

0
31

بچوں پر تشدد اور زیادتی کی روک تھام کے لیئے حکومت نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے اسلام آباد کے ایک اسکول میں خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا آئین و قانون بچوں کے حقوق کی حفاظت کی یقین دہانی کراتا ہے۔پاکستان میں بچوں پر تشدد روز بہ روز بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ ہمیں اسے روکنا ہے۔ہم چاہتے ہیں ہمارے بچے اپنی حفاظت پہلے خود کریں۔ ان کو پتا ہونا چاہیئے کہ کیا ٹھیک اور کیا غلط ہے۔

شیری مزاری نے مزید کہا کہ بچوں پر تشدد اور زیادتی کو روکنے میں والدین کے ساتھ اساتذہ کا بڑا کردار ہے۔بچوں کے تحفظ کے قانون سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے۔بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیئے۔ گھر، اسکول، گلی، محلہ میں بھی بچوں کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے۔ بچوں کو اپنے والدین کو بتا دینا چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here