بھارتی جارحیت سے ایل او سی پر مقامی آبادی کو محفوظ بنانے کے لیئے فنڈز مختص

0
17

بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مقامی آبادی كو محفوظ بنانے كیلئے وفاقی حكومت نے 5 ارب روپے كا پیكیج دینے پر اتفاق كیا ہے۔

بھارتی گولہ بھاری سے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی كو محفوظ بنانے كے لئے وفاق نے 5 ارب روپے کا پیکج مختص کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی حكومت اس پراجیكٹ كے لئے فنڈز فراہم كرے گی۔

اس پراجیكٹ كے تحت ایل او سی پر 5 كلو میٹر علاقے میں حفاظتی بنكرزتعمیر كیے جائیں گے جب كہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے كے لئے ان علاقوں میں ایمرجنسی ہیلتھ یونٹس، تعلیمی ادارے اورسڑكیں تعمیر كیے جائیں گے۔اس كے ساتھ ان علاقوں میں بجلی اور پانی كے منصوبے بھی شروع كیے جائیں گے۔

اس پروگرام كا بنیادی مقصد ایل او سی پر آباد شہریوں كو بھارتی گولہ باری سے محفوظ بنانے كے ساتھ ان كو ان كے آبائی علاقوں سے دیگر مقامات پر منتقلی كو روكنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here