بھارتی عدالت سمجھوتہ ایکسپریس مقدمے کا فیصلہ آج سنائے گی

0
12

نیو دہلی کی عدالت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

بھارتی دارلحکومت نیو دہلی کی عدالت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے مقدمے کا فیصلہ آج سنا یا جائے گا جبکہ بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی خاتون گواہ کو ابھی تک ویزہ جاری نہیں کیا۔

حافظ آباد کے گاؤں ڈھینگرانوالی کی رہائشی خاتون راحیلہ وکیل کا کہنا ہے کہ اس کے والد محمد وکیل سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے میں جاں بحق نہیں ہوئے بلکہ بھارت کی کسی جیل میں قید ہیں۔مگر بھارتی حکومت ہمیں ان تک رسائی نہیں دے رہی۔

راحیلہ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عدالت کے سمن موصول نہیں ہوئے جبکہ عدالت میں پیش ہونے کے لیئے بھارت نے ابھی تک ویزہ جاری نہیں کیا۔ ہم تو خود بھارت کی عدالت میں پیش ہوکر اپنے والد کے زندہ ہونے کے شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here