بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0
15

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے، بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو رد عمل آئے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو دبائے گا تو رد عمل آئے گا۔مسئلہ کشمیر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔خطے میں استحکام کے لیئے حل ناگزیر ہے۔بھارت الزام تراشی کے بجائے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ میں نہیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کہ رہی ہے کہ خواتین سے زیادتی،شہریوں کو پیلٹ گنز سے اندھا کرنےکا رد عمل آئے گا۔

پاکستان نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرکے خیر سگالی کا پیغام دیا۔ بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے۔کشیدگی خطے میں امن کے لیئے نقصان دہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here