بھارت دہشتگردی سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، فواد چوہدری

0
11

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی سے پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے۔

فواد چوہدری نے روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا پلوامہ واقعہ پر بھارت نے کوئی شواہد فراہم نہیں کیئے۔ہم نے بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ پاکستان جنگ نہیں چاہتا جبکہ بھارتی وزیراعظم نرندر مودی جنگ کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے۔اس مسئلے کو بھی بات چیت سے حل کرنا چاہیئے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی مگر بھارت نے اس کا بھی جواب نہیں دیا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے خطے کے امن کے لیئے اقدامات کیئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت پڑوسی ملک ہیں۔ہمارا پہلا آپشن ہے کہ 70 سال میں ہم آپس میں تین جنگیں لڑ چکے ہیں تو ایک اور جنگ لڑ سکتے ہیں۔ دوسرا آپشن ہے کہ ہم ایک دوسرے کو کمزور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں۔ جبکہ تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہم مل کر بات کریں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پارٹنربن جائیں۔ ہم بھارت کو تیسرے آپشن کی پیشکش کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ہم کیا کرسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here