بھارت میں مرحلہ وارعام انتخابات کا آغاز آج سے ہوگیا

0
11

بھارت میں مرحلہ وار عام انتخابات کا آغاز ہو گیا تاہم 6 بڑی جماعتیں ملک پر حکمرانی کے لیئے آمنے سامنے ہیں جن میں بی جے پی اور کانگریس نمایاں ہیں۔

بھارت میں الیکشن کے پہلےمرحلے میں 19 ریاستوں اور کشمیر میں 91 نشستوں پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔ مجموعی طور پر 450 سے زائد سیاسی جماعتیں الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں تاہم 6 بڑی جماعتیں ملک پر حکمرانی کیلئے آمنے سامنے ہیں جن میں بی جے پی اور کانگریس نمایاں ہیں۔

جن ریاستوں میں پولنگ ہو رہی ہے، ان میں آندھرا پردیش، ارونچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، مہاراشٹرا، ، مانی پور، میزورام، ناگالینڈ، اودیشا، سکم، تلنگانا، اترپردیش، اترکھنڈ اورمغربی بنگال شامل ہیں۔

آندھرا پردیش میں سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع گاڈ چیرولی میں پولنگ اسٹیشن کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔
بھارتی فورسز نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں کئی افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ بعض مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں نے شرپسندوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

دوسرے مرحلے میں 18 اپریل کو 13 ریاستوں میں پولنگ ہوگی جبکہ کل 7 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کیلئے ووٹنگ 19 مئی تک جاری رہے گی۔ نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔ بھارت کی پارلیمان کی 543 نشستیں ہیں اور حکومت سازی کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے انتخابات میں 90 کروڑ سے زیادہ ووٹرز دس لاکھ پولنگ اسٹیشنز پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔ ان میں سے ڈیڑھ کروڑووٹرز کی عمر18 سے 19سال تک ہے۔ بھارت میں ووٹرزکی تعداد یورپ اور آسٹریلیا کی کل آبادی سےبھی زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here