بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی فورسز نے اپنے ہاتھ کشمیریوں کے لہو سے رنگ لیئے

0
8

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور بربریت کے نتیجے میں مزید 2کشمیری شہید ہوگئے۔

بھارتی فورسز بھارتی یوم جمہوریہ پر بھی ریاستی دہستگردی سے باز نہ آئی اور وادی کشمیر کو لہو لہو کردیا۔بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سری نگر کے علاقے خونموہ میں سرچ آپریشن کے دوران ظلم اور بربریت کی انتہاء کردی اور نوجوان کشمیریوں کو شہید کردیا۔

بھارت آج یوم جمہوریہ منا رہا ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔وادی کشمیر میں ہوم سیاہ کے موقع پر ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے اور کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔گھر گھر سیاہ پرچم لہرا دیئے گئے ہیں جبکہ بھارتی قابض فوج نے کرفیو نافذ کردیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here