جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا دورہ پاکستان

0
8

جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں چالیس مما لک کا اسلامی فوجی اتحاد کا وفددو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے جہاں وہ وزیر اعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کرے گا۔

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد اتوار کے روز سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ہے۔ اسلامی فوجی اتحاد کا وفدپاکستان میں دو روز قیام کرے گا۔اسلامی فوجی اتحا د کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا وفداعلیٰ سیاسی و عسکری قیادتوں سے ملاقاتیں کرے گا۔جبکہ جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات بھی کریں گے۔اس کے علا وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی ملاقات ہوگی۔

ان اہم ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال سمیت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جبکہ اسلامی فوجی اتحاد کا دہشتگردی کے خلاف اقدامات بھی زیر غور آئے گا۔

موجودہ صورتحال میں اسٹریٹیجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے۔دو روزہ قیام کے بعد منگل کو اسلامی فوجی اتحاد کے وفدکی واپسی متوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here