حج پر سبسیڈی دینے کے لیئے حکومت کا دوبارہ غور شروع

0
9

حکومت نے شدید رد عمل کے بعد حج پر سبسیڈی دینے کے لیئے دوبارہ غور شروع کردیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے حج پر سبسیڈی دینے کے لیئے وزیر اعظم عمران خان کو آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔وزارت مذہبی امور حج پر سبسیڈی کے لیئے سمری تیار کر کے دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھجوائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج پالیسی پر کابینہ کی جانب سے حتمی منظوری نہیں دی گئی۔ حج پر سبسیڈی کا کوئی تصور نہیں، تاہم کوشش کی تھی کہ حاجیوں کو کھانا حکومت کی جانب سے دیا جائے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج پالیسی 2019پیش کی گئی تھی۔ حج سہولیات اور اخراجات کے متعلق بریفنگ میں یہ بتایا گیا تھا کہ اس سال وفاقی حکومت نے فی حاجی 45ہزار سبسیڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر رواں برس حج سبسیڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here