حمزہ شہباز کی لاہور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت منظور کرلی

0
14

حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کیں۔ دائر کردہ درخواستوں پرلاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی طرف سے رمضان شوگر اور صاف پانی کیس میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔ نیب پہلے بهی سیاستدانوں کو کسی اور انکوائری میں بلا کر دوسرے مقدمات میں گرفتار کر چکا ہے۔ خدشہ ہے کہ نیب مجهے بهی کسی اور انکوائری میں بلا کر رمضان شوگر اور صاف پانی اسکینڈل میں گرفتار کرسکتا ہے۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے حمزہ شہباز کی دونوں کیسز میں 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں کیسز میں حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here