حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیئے پر عزم ہے، وزیر اعظم

0
7

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیئے پر عزم ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے ینگ پریذیڈنٹ آرگنائیزیشن کے چیئرمین پاسکل گرکن نے ملاقات کی۔پاسکل گرکن نے وزیر اعظم عمران خان کو آرگنائیزیشن نے متعلق بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے پاسکل گرکن کی پاکستان آمد پر ان کا خیر مقد م کیا۔

ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں کاربار کو سہل بنانے کے لیئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیئے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ساحت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں پر کشش مواقع موجود ہیں۔ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیئے پر عزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here