حکومت نےعلاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی صرف تنگ کیا جا رہا ہے، نواز شریف

0
24

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے اب تک علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی۔ صرف تنگ کیا جا رہا ہے۔

لاہور کی کوٹ لکھ پت جیل میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اہل خانہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نواز شریف نے کہا کہ ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال گھمایا جا رہا ہے۔علاج کے نام پر سیاست ہورہی ہے۔پانچ میڈیکل بورڈز کی رپورٹس کے بعد بھی علاج شروع نہیں ہوا۔حکومت نے اب علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی،صرف تنگ کیا رہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ تضحیک قبول نہیں عزت کی موت کو ترجیح دوں گا۔علاج کی بھیک مانگی ہے اور نہ ہی مانگوں گا۔ جو اللہ کو منظور ہوا ہوجائے گا۔

اس سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دل کی تکلیف اور طبیعت خرابی کے باوجود میاں صاحب ہسپتال جانے کے لیئے راضی نہیں ہوئے۔دادی اور میرے اصرار پر کہا کہ ہسپتال ہسپتال گھمانے اور علاج کے نام پر کی جانے والی تضحیک کا نشانہ بننے کو تیار نہیں۔

دوسرے جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے جمعرات کو پارٹی رہنما جیل میں ان سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here