حکومت نے نوجوانوں کے لیئے کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا

0
20

وفاقی حکومت کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے 10لاکھ نوجوانوں کو خودمختار اور بااختیار بنانے میں مددملے گی۔

وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کے لیئے کامیاب جوان پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پروگرام کے لیئے 200ارب روپے مختص کردیئے گئے۔

اسٹیٹ بینک کی معاونت حاصل کر کے مائیکرو اینڈ اسمال فنانسنگ کی حکمت عملی طر کرلی گئی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی منظوری ملتے ہی پروگرام باقاعدہ شروع کردیا جائے گا۔کامیاب جوان پروگرام سے 10لاکھ نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ کا اس مو قع پر کہنا تھا کہ نوجوان تیار رہیں،حکومت زبردست پیکج لا رہی ہے اور نوجوانوں کو کامیاب دیکھنے کے لیئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کا مرحلہ فوری شروع ہو رہا ہے جبکہ نوجوانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here