حکومت کے مزے کر کے خرابی فوج پر ڈالنے کی بہانے بازی بہت ہوچکی، اسد عمر

0
19

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں بہت عرصے تک یہ بہانے بازی ہوچکی کہ خود حکومت کے مزے کرو اور خرابی فوج پر ڈال دو۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الیکشن میں کالعدم تنظیموں کی حمایت لینے کا الزام مسترد کردیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ جن تنظیموں نے الیکشن میں میری حمایت کی وہ خود دہشت گردی کا شکار رہی ہیں، ملک میں بہت عرصے تک یہ بہانے بازی ہوچکی کہ خود حکومت کے مزے کرو اور خرابی فوج پر ڈال دو کہ وہ نہیں مان رہی۔

اسد عمر نے کہا کہ ہمیں معیشت کو زیادہ سے زیادہ کھلی اور شفاف بنانا ہوگا، ہم جتنا پارلیمنٹ اور احتساب اداروں کو مضبوط کریں گے اتنا ہی ہمارے لئے کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات پر کافی کام ہو چکا ہے اور ہو بھی رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تین وزرا پر کالعدم جماعتوں کے حامی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم جماعتوں کے حامی وزرا کو پارٹی سے نکالا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here