داعش کے خلاف لڑائی نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،مائیک پومپیو

0
17

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف لڑائی نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

واشنگٹن میں ایک منعقدہ تقریب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو یقین دہانی کروا رہا ہے کہ شام سے امریکہ کے ممکنہ فوجی انخلاء کے باوجود امریکہ انہیں چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا جبکہ داعش کے خلاف لڑائی نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ داعش کو تباہ کرنے کی کوششوں کو ترک نہیں کریں گے۔امریکی اہداف میں کسی قسم کا فرق نہیں آیا جبکہ صرف اتنا ہے کہ پرانی لڑائی کا یہ ایک نیا موڑ ہے۔فوجوں میں کمی کا فیصلہ حکمت عملی میں تبدیلی ہے۔ اس سے مشن میں تبدیلی نہیں آئے گی۔

یاد رہے کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ہم نے داعش کے چنگل سے تمام علاقہ وزگزار کرا لیا ہے۔ اب جب کے ہم اپنے اتحادیوں سے مل کر داعش کے ماندہ عناصر کو ختم کر رہے ہیں تو وقت آگیا ہے کہ ہم شام میں تعینات اپنے فوجیوں کا گرم جوشی سے استقبال کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here