دہشتگرد تنظیمیں مذاکرات کی آڑ میں افغانستان میں خون ریزی بڑھا رہی ہیں، عبداللہ عبداللہ

0
15

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ طالبان دیگر شدت پسند جماعتوں سے روابط ختم کردے تو امن و امان کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

افغان دارلحکومت کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان قطر میں جاری مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کی خبریں اگر درست ہیں توافغانستان کے آدھے مسائل حل ہوجائیں گے اور امید ہے ایسا ہی ہو۔ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے اگر طالبان دیگر شدت پسند جماعتوں سے روابط ختم کردے۔

عبداللہ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی آڑ میں دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں خون ریزی کو فروغ دے رہی ہیں اور اپنے اپنے ممالک کے مفادات کو پورا کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here