روس میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش ناکام،ایک شخص گرفتار

0
16

روس میں مسافر طیارے کو اغوا کر کے افغانستان کی جانب موڑنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جس کے نتیجے میں ایک روسی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

ؑغیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق روس کے وسیع علاقے سائیبیریا کے شہر سرگٹ سے ایئر فلو ٹ ایس یو 1515نے روسی دارلحکومت ماسکو کے لیئے اڑان بھری جس کے بعد دوران پرواز ایک شخص نے طیارہ ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جس کو ناکام بناتے ہوئے ایک روسی شہری کو گرفتار کرلیاگیا۔

ایک خبر کے مطابق دوران سفر ایک شخص جہاز کے کاکپٹ میں داخل ہوگیا جہاں اس نے پائلٹ سے طیارے کو افغانستان کی جانب لے جانے کا مطالبہ کیا اور یہ دعوہ کیا کہ اس کے پاس اسلحہ موجود ہے۔تاہم اس خطرناک صورتحال میں پائلٹ نے سمجھداری اور بہادری سے کام لیتے ہوئے طیارے کی سائییریا کے علاقے میں ہی ایمرجنسی لینڈنگ کروائی۔

طیارے میں موجود کمانڈوز نے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اغواکار کو قابو کیا۔بعدازاں یہ پتا چلا کہ ہائی جیکر شراب کے نشے میں تھا اور اس کے پاس کسی قسم کا اسلحہ موجود نہیں تھا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف فوجداری تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور طیارہ ہائی جیکنگ کے الزام میں مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے، جس کی سزا 7 سے 12سال قید کی ہوسکتی ہے۔

روس میں اس طرح کے واقعات غیر معمولی نہیں ہیں جہاں مسافر طیارے کو شراب کے نشے میں کسی شخص نے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here