سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف شکنجہ سخت ہوگیا

0
10

سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب راولپنڈی نے اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرادی۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیاہے۔نیب راولپنڈی کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس میں بریت کے خلاف اپیل ری اوپن کرادی۔نیب نے اپیل میں موئقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف مزید شواہد مل گئے ہیں جس سے یہ ریفرنس مزید مضبوط ہوگیا ہے۔لہٰذا بریت ختم کر کے ملزم کونا اہل قرار دیا جائے اور کڑی سزا دی جائے۔

دوسری جانب نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے جسٹس قاسم خان نے 6مارچ کو اپیل سماعت کے لیئے مقرر کرلی۔اس کے علاوہ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو نوٹس جاری کر کے ریکارڈ طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں بری کردیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here