سرگودھا این اے 91؛ 20پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا عمل جاری

0
32

سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 91کے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ سے پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سرگودھا سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے91کے 20پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا تھا جہاں آج پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔پولنگ کا یہ مرحلہ صبح 8بجے شروع ہوا جو شام 5بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

این اے 91کے 20پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والی ری پولنگ میں تحریک انصاف کے عامر سلطان چیمہ اور ن لیگ کے ذولفقار بھٹی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔کیونکہ کسی ایک امیدوار کی کامیابی اور ایک کی ناکامی کا تعین ان پولنگ اسٹیشنوں سے واضع کامیابی کی صورت میں ہی ہو سکے گا۔

مجموعی طور پر 15مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے گئے ہیں جس میں سے مردوں کے لیئے 3جبکہ خواتین کے لیئے 2پولنگ اسٹیشنز مختص کیئے گئے ہیں۔ان پولنگ اسٹیشنز پر قل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 28,718، جس میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 16,439جبکہ 12,279خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ پولنگ کے عمل کے دوران امن و امان کی صورتحال کو موئثر بنانے کے لیئے 700پولیس اہلکار کے علاوہ رینجرز کے اہلکار بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ این اے 91کے 20پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹ ٹیمپر ہونے کی بناء پر الیکشن کمیشن نے ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here