سعودی عرب میں انسداد کرپشن مہم کااختتام،106بلین ڈالرز قومی خزانے میں جمع

0
17

سعودی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی انسداد کرپشن مہم کاا ختتام کردیاگیا جس کے نتیجے میں ریکور کیئے گئے 106بلین ڈالرز کو قومی خزانے میں جمع کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دو سال سے جاری کرپشن کے خلاف مہم کے خاتمے کا سعودی حکومت نے باقاعدہ اعلان کردیا۔کرپشن کے خلاف کیئے گئے کریک ڈاؤن میں شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11شہزادے اور 4وزراء سمیت درجنوں وزراء کو گرفتار کیا گیا تھا۔دوران گرفتاری تفتیش کی گئی جس کے نتیجے میں قو می خزانے سے لوٹے گئے106بلین ڈالرز واپس قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔106بلین ڈالرز جائیداد، کمپنیز اور نقد رقم سمیت دیگر اثاثوں کی صورت میں جمع کرائے گئے۔

سعودی حکومت کے مطابق انسداد کرپشن مہم کے دوران 381افراد کو نوٹس جاری کیئے گئے جس میں سے 87کے قریب افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بنائی گئی انسداد کرپشن کمیٹی نے اپنی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد رپورٹ ولی عہد کو جمع کرائی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کر کے مہم کا باقاعدہ خاتمہ کیا۔

یاد رہے کہ 2017 میں سعودی حکومت کی جانب سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف بھر پور ایکشن کا اعلان کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کئی شہزادوں اور وزراء کی گرفتاریاں عمل میں آئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here