سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛ وزیراعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام جاری

0
15

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پے ایئرپورٹ پر وزیر اعظم عمران خان خود استقبال کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17فروری کی سہ پہر پاکستان آئیں گے۔جبکہ وزیر اعظم عمران خان سعودی ولی عہد کا ایئرپورٹ پر خود استقبال کریں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم ہاؤس میں قیام کریں گے جس کے لیئے وزیر اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام بھی جاری ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیئے بڑی تعداد میں سرمایہ کار بھی آرہے ہیں۔سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔سعودی ولی عہد کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ، وزارت خارجہ تمام سیکیورٹی امور دیکھ رہے ہیں جبکہ سعودی ولی عہد کے ہمراہ آنے والے وفود کی فول فروف سیکیورٹی کے لیئے انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here