سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

0
19

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے لیئے 16فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں 2روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد ہوگا۔کانفرنس کے لیئے ہوٹل کی بکنگ کے انتظامات بھی مکمل کرلیئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سعودی ولی عہد پاکستان کی بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے بعد ملائیشیا، چین اور بھارت کادورہ بھی کریں گے۔

ایک خبر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت مختلف اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے ہوں گے۔ان معاہدوں کے لئے اصولی طور پر منظوری بھی ہوچکی ہے۔

واضع رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران ان سرمایہ کاری کے معاہدوں سے متعلق معاملات طے پائے تھے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب گوادرمیں عربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے آئل رفائنری لگانے پر آمادگی ظاہر کرچکا ہے۔سعودی عرب پاکستان میں ای ڈاٹ کمپنی کے ساتھ مل کر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here