سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان؛ 6رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

0
22

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل سعودی حکومت کا 6رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لیئے پاکستان پہنچ گیا۔

سعودی حکومت کا 6رکنی وفد ملائیشیا کے دارلحکومت کوالالمپور سے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچا ہے جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے قبل انتظامات کا جائزہ لے گا۔شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ حفاظتی منصوبہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے کا پاکستان کی حدود میں داخل ہونے پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اسے اپنے حصار میں لے لیں گے۔نور خان ایئر بیس پر اترنے تک سعودی ولی عہد کا طیارہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کے حصار میں رہے گا۔ شاہی مہمان کا طیارہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہی پورے ملک میں کمرشل فلائٹس معطل کردی جائیں گی۔حفاظتی نقطے کے پیش نظر بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور نور خان ایئر بیس کی پارکنگ سے تمام نجی طیاروں کو آج شام تک ہٹا لیا جائے گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو سخت سیکیورٹی میں بذریعہ سڑک وزیر اعظم ہاؤس تک لے جایا جائے گا۔جبکہ شاہی مہمانوں کی سیکیورٹی پر معمور سیکیورٹی اہلکاروں کو خصوصی پاسز جاری ہونگے جن کے بغیر کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کو روٹ پر تعینات ہونے نہیں دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here