سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری

0
18

سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف مہم چلانے والوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے خلاف منظم طریقے سے مہم چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملوث گروہ نے مہم چلانے کے لیئے سوشل میڈیا کا انتخاب کیا اور دیگر طریقے بھی استعمال کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومتوں کو بھی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔وزارت داخلہ نے باقاعدہ طور پر خط جاری کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچ رہے ہیں جس دوران پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here