سلامتی کونسل میں چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرار داد کو روک دیا

0
11

سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہر کو مختلف ممالک کی جانب سے عالمی دہشتگرد قرار دیئے جانے کی قرار کو چین نے روک دیا ہے۔

سلامتی کونسل میں بھارت کی درخواست پر امریکا، فرانس اور برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرار داد پیش کی تھی جبکہ سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے خلاف قرار داد پر اعتراض کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا آج آخری روز تھا۔تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مولانا مسعود اظہرکو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد کو روک دیاہے۔

چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ مناسب موئقف اپنایا ہے اور ہمیشہ ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔مسعود اظہر سے متعلق قرار داد پر فریقین سے رابطے میں رہے ہیں۔ تاہم ہمارا موئقف ہے کہ اس معاملے پر متعلقہ اداروں کو قوانین اور طریقہ کار کی پیروی کرنی ہوگی۔ قابل قبول حل ہی فریقین کے لیئے مناسب حل ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here