سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریض پریشان

0
18

سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے او پی ڈیز بند کردی۔

ینگ ڈاکٹرز نے سندھ بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کردی۔ہڑتال کے باعث کراچی کے جناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی او ڈی، لیاری اور جنرل ہسپتالوں کی او پی ڈیز اور او ٹیز بند پڑی ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث علاج کے لیئے آنے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز جتنی کی جائے،الاؤنسزبھی بڑھائے جائیں اور کرپشن ختم کی جائے۔اس کے علاوہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت دلاسے دینے کے بجائے نوٹیفیکیشن جاری کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here