شاہراہوں کے گرد 10ارب درخت لگانے کا معائدہ طے پا گیا

0
18

وزارت مواصلات اور موسمیاتی تبدیلی کے درمیان شاہراہوں کے گرد 10ارب درخت لگانے کے اہم منصوبے سے متعلق معائدہ طے پا گیا۔

ایک تقریب میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے شرکت کی جہاں دونوں وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے۔اس منصوبے کا نام اپنی شاہراہ رکھا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 10بلین ٹری سونامی کا خواب دیکھاجس کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔اپنی شاہراہ منصوبے کا آج سے افتتاح کردیا گیا ہے۔شاہراہوں کے فٹ پاتھ پر درخت نہیں ہیں۔درخت لگانے کے لیئے 100ارب روپے چاہیئے مگر سابقہ حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اپنی شاہراہوں کو سر سبز بنانا ہے۔موسمیاتی تبدیلی وزارت کی جانب سے اسکول اور کالجز میں مہم چلائی جا رہی ہے۔اندرون شہروں کی صفائی این ایچ اے کی ذمہ ہوگی۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے۔میں نے اپنی پچھلی کانفرنس میں سی پیک کا ذکر نہیں کیا۔احسن اقبال سے پوچھا تھا کہ ملتان سکھر شاہراہ میں جاوید صادق کی کمپنی میں نہیں لے کر گیا۔انہوں نے کہا کہ جاوید صادق کمپنی کا ایجنٹ نہیں تھا تو آپ نے وہی ٹھیکہ جاوید صادق کو سونپ دیا۔جب میں پارلیمنٹ میں بات کرتا ہوں تو شہباز شریف لابی میں چھپ جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here