شدت پسندی ترک کرنے والوں کے لیئے ریاست پاکستان کا احسن اقدام

0
18

بلوچستان امن پیکج کے تحت صوبائی حکومت شدت پسندی ترک کر کے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔

بلوچستان کے شہر سوئی کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں معاوضے کی تقسیم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر آف ایسٹ بریگیڈیئر ذولفقار باجوہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت اور قانون نافض کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے شدت پسندی کی راہ اختیار کر کے ہتھیار اٹھانے والے اب بڑی تعداد میں ہتھیا ر ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں جو کہ بہت خوش آئند عمل ہے۔

اس موقع پر ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں 132شدت کمانڈوز اور ان کے ما تحت افراد کے درمیان مالی معاوضے کی رقم تقسیم کی گئی۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر یاسر بزئی، محمد جان بگٹی،شاہ مراد بگٹی، میر جمال خان کالپر،وڈیرہ غلام نبی بگٹی اور دیگر سول آفیشل افسران نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here