شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی لبنانی وزیراعظم نے تسلیم کرلی،فواد چودھری

0
10

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرلی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان اور نواز شریف کو سابق صدر پرویز مشرف سے این آر او دلوانے والے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کی ملاقات کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔ فواد چودھری کا اپنے ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ ملاقات میں لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے شریف خاندان کو معافی دلوانے کی غلطی تسلیم کرلی۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملا قات مین وزیر اعظم عمران خان نے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو بتایا کہ پاکستان میں ایک بار پھر نواز شریف کو این آر او ملنے کی باز گشت ہے۔ جس پر لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر کہا کہ شریف خاندان کو معافی دلوانا بڑی غلطی تھی۔شریف خاندان نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا جس پر شرمندگی ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here