شہباز شریف چیئرمین پی اے سی کی حیثیت سے مستعفی ہوں، فواد چودھری

0
13

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے دفتر کو سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ نیب کے مقدمات میں ملوس افراد کو پی اسے سی کا ممبر بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین پی اے سی شہباز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ رضا ربانی اور مشاہد اللہ سمیت متعدد افراد کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے مگر وزراء کالونی میں قبضہ کر کے بیٹھے ہیں۔ان سے قبضہ چھڑوایا جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں اشیاء ضروریات کے قیمتوں کے تعین کا جائزہ لیا گیا۔یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبری اور دالوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ پرویز خٹک کی سربراہی میں قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

صحت انصاف کارڈ سے متعلق فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صحافی اور فنکاروں کو صحت انصاف کارڈ میں شامل کر رہے ہیں۔تنخواہ دار طبقہ پیسے دے کر صحت انصاف کارڈ خرید سکتا ہے جس کی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here